اندرون سندھ خسرہ کی بیماری سے مزید 9 بچے جاں بحق

خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں کے باوجود محکمہ صحت سندھ کی طرف سے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جارہے۔

خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں کے باوجود محکمہ صحت سندھ کی طرف سے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جارہے۔ فوٹو فائل

KARACHI:
خسرہ کی بیماری سے مزید 9 بچے جاں بحق ہوگئے، گذشتہ ایک ہفتے میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی۔


صالح پٹ، کندھ کوٹ، ٹھل، جیکب آباد، تنگوانی سمیت اندرون سندھ کے دیگرشہروں ميں خسرہ نے وباء کی صورت اختیار کرلی ہے جہاں ایک ہفتے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔

ویکسینیشن نہ ہونے سے تحصیل صالح پٹ ميں 3، تحصیل ٹھل میں 2، جبکہ کندھ کوٹ میں 4 بچے دم توڑ گئے، متاثرہ علاقوں کی اسپتالوں میں سیکڑوں بچے داخل ہیں جہاں سہولیات کی کمی کی شکایات ہیں، خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں کے باوجود محکمہ صحت سندھ کی طرف سے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جارہے۔

Recommended Stories

Load Next Story