شجاع آباد کے قریب دھند کے باعث کارنہرمیں گرگئی 6 افراد جاں بحق
نہر سے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جن میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں، ریسکیو ذرائع
شجاع آباد کے قریب دھند کے باعث کار نہر میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ نارووال کےقریب ٹریفک حادثے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق شجاع آباد کےقریب کار نہر میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کےمطابق کار سوار افراد ملتان سے شجاع آباد جارہے تھے کہ شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے سے کار نہر میں جاگری جس میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے حادثے کے بعد تمام لاشیں نہر سے نکال کرقریبی اسپتال منتقل کردیں جب کہ نہر سے گاڑی نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
دوسری جانب نارووال میں بھی دھند کے باعث مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔
ادھر ترجمان موٹروے پولیس نے پنجاب میں شدید دھند کے باعث شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے جس کے باعث کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہوچکی ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x54xrci_shujaabad-accident_news