ماہرہ خان ٹی وی کمرشلز کے لیے ہاٹ کیک بن گئیں

ایک موبائل فون کمپنی کے لیے ماہرہ کااشتہارعالیہ بھٹ کے اشتہار کی مکمل نقل نکلا


دونوں اداکاراوں کے اشتہارات میں ایک سا سیٹ، ایک وضوع اور ایک جیسے ڈائیلاگ شامل کیے گئے ہیں۔ فوٹو : فائل

اداکارہ ماہرہ خان ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کامیابی کے بعد ٹی وی کمرشلز میں بھی ہاٹ کیک بن گئیں۔

ذرائع کے مطابق ٹی وی ڈراموں، لالی ووڈ اور بالی ووڈ میں فلمیں کرنے کے بعد اداکارہ ماہرہ خان کی ٹی وی کمرشلز میں بھی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے۔ ماہرہ خان کے تین کمرشل نجی ٹی وی چینلز سے آن ائیر ہیں۔ ذرائع کے مطابق ماہرہ خان ٹی وی کمرشل کے لیے منہ مانگا معاوضہ وصول کر رہی ہیں۔

ادھر اداکارہ ماہرہ خان کا موبائل فون کے لیے ایک اشتہار ہے جو کہ بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے اشتہار کی مکمل نقل کے طور پر سامنے آگیا ہے۔ دونوں اداکاراؤں کے اشتہارات میں ایک سا سیٹ، ایک موضوع اور ایک جیسے ڈائیلاگ شامل کیے گئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |