تحریک انصاف پاکستان میں انقلاب کی ضمانت ہے عمران خان

نوجوان خوف کی زنجیریں توڑ دیں سیاسی مگر مچھوں کا مقابلہ کرکے دکھائیں گے، عمران خان


ویب ڈیسک December 23, 2012
نوجوان خوف کی زنجیریں توڑ دیں سیاسی مگر مچھوں کا مقابلہ کرکے دکھائیں گے، عمران خان. فوٹو اے پی پی

عمران خان نے کہا ہے تحریک انصاف پاکستان خصوصاً سندھ میں انقلاب کی ضمانت ہے،ملک میں تبدیلی لیکر آئیں گے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ضلع سانگھڑ کے شہرکھپرو میں جلسہ عام سےخطاب کرتے ہوئےکہا کہ سندھ میں غریبوں کے لیے کوئی جگہ نہیں لیکن ایسا سندھ بنانا چاہتے ہیں جہاں بڑے بڑے سیاستدانوں کے آگے لوگ مجبور نہ ہوں تھانوں میں ان پر ظلم نہ ہو بچوں کو تعلیم اور اہلیت پر نوکریاں ملیں سرکاری کام کے لیے کسی کی سفارش کی ضرورت نہ ہو۔

عمران خان نےکہا کہ نوجوان خوف کی زنجیریں توڑ دیں سیاسی مگر مچھوں کا مقابلہ کرکے دکھائیں گے، تحریک انصاف پاکستانیوں کے لیے سیاست کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں