پی آئی اے کا بدقسمت طیارہ 4 بجکر21 منٹ پرحادثے کا شکار ہوا

ایک مسافر کی گھڑی 4 بجکر 16 منٹ پر رکی تھی، مستند وقت کنٹرول پینل کا مانا جائیگا، ماہرین

سیفٹی انوسٹی گیشن کے ماہرین پینل ڈیک سے حاصل ہونے والی معلومات کواہم قراردے رہے ہیں۔ فوٹو:فائل

حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے کنٹرول پینل کی گھڑی 4 بجکر 21 منٹ پر رکی ملی۔ اس بات کا انکشاف طیارے کے کنٹرول پینل کے ڈیک پر نصب گھڑی سے ہوا جس کی سوئیاں 4 بجکر21منٹ پر رکی ہوئی ہیں۔

یہ وثوق سے کہا جاسکتا ہے کہ طیارہ حادثہ 4 بجکر21 منٹ پر ہواتھا کیونکہ ماہرین ایوی ایشن اورتفتیش کارطیارے کے کنٹرول پینل ڈیک پر نصب گھڑی کے وقت کو زیادہ مستند سمجھتے ہیں کیونکہ طیارے کے کنٹرول پینل ڈیک پر نصب دیگر میٹرزخودکار نظام کے تحت کام کرتے ہیں جوکسی بھی حادثے کی صورت میں منجمدہوجاتے ہیں، طیارے کے کنٹرول پینل ڈیک پر نصب دیگر میٹرزسے طیارے کی بلندی،سمت ودیگر اہم معلومات حاصل کی جاسکے گی۔


وزارت ایوی ایشن کے سیفٹی انوسٹی گیشن کے ذرائع نے بتایاکہ جائے حادثہ سے ایک مسافرکی گھڑی بھی ملی ہے جو 4 بجکر16منٹ پر رکی ہوئی ہے تاہم ماہرین ایوی ایشن کے مطابق طیارے کے اپنے کنٹرول پینل ڈیک پرنصب گھڑی کا وقت زیادہ مستند ماناجائے گا۔ایوی ایشن ڈویژن کے سیفٹی انوسٹی گیشن کے ماہرین پینل ڈیک سے حاصل ہونے والی معلومات کواہم قراردے رہے ہیں۔

 
Load Next Story