ہم افغان امن مذاکرات کی کوشش کر رہے ہیں سرتاج عزیز

افغانستان میں کچھ عناصر پاکستان کے ذریعے مذاکرات نہیں چاہتے، سرتاج عزیز


این این آئی December 11, 2016
پاکستان پر افغان طالبان کی حمایت کا الزام لگانا غلط ہے، وزیراعظم کے مشیرخارجہ کا انٹرویو۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن مذاکرات شروع کرنیکی کوشش کر رہا ہے لیکن افغانستان میں کچھ عناصر پاکستان کے ذریعے مذاکرات نہیں چاہتے، ضرب عضب نے قبائلی علاقوں میں حقانی نیٹ ورک کا نظام تباہ کردیا ہے، پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کا کوئی منظم نظام موجود نہیں تاہم بکھرے شدت پسندوںکی موجودگی کے امکان کو مسترد نہیںکیا جا سکتا۔ انھوں نے کہاکہ نومبر میں اسلام آباد میں سارک کانفرنس کا بائیکاٹ کرکے بھارت نے پاکستان کو نہیں بلکہ سارک تنظیم کو نقصان پہنچایا ہے۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان پہلے بھی مذاکرات افغان انٹیلی جنس ایجنسی کی طرف سے ملا عمر کی موت کی خبر جاری کرنیکی وجہ سے رک گئے تھے، افغانستان میں ایسے عناصر ہیں جو پاکستان کے ذریعے مذاکرات کا عمل نہیں چاہتے، اگر ہم کوشش کرتے ہیں اور افغانستان میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے منفی بیانات آتے ہیں تو ماحول پر مثبت اثر نہیں پڑے گا۔ انھوں نے کہا پاکستان نے پہلے بھی مذاکرات کی کوششیں کیں اور اب بھی کر رہا ہے لیکن مذاکرات کی ناکامی میں افغانستان کا اپنا کردار بنتا ہے، پاکستان پر افغان طالبان کی حمایت کا الزام لگانا غلط ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں