گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر کو مایوس نہیں کروں گا مخدوم احمد محمود

گورنر کی آئینی ذمہ داری ہوتی ہے جس پر کام کررہا ہوں، اسی لئے اپنی پارٹی سے استعفیٰ دیا، مخدوم احمد محمود

مخدوم احمد محمود نے کہا کہ بہاولپور صوبے کے لئے جو قرارداد اسمبلی نے پاس کی اس پر عمل کراوں گا۔ فوٹو: آن لائن

نامزد گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر کو مایوس نہیں کروں گا۔



مخدوم احمد محمود نے بہاولپور میں تحریک انصاف کے رہنما اویس گردیزی کے قتل کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری نے کوئی خاص سیاسی ایجنڈا نہیں دیا ہے اور وہ صدر کو مایوس نہیں کریں گے۔


اس موقع پر نامزد گورنرپنجاب نے بتایا کہ انہوں نے مسلم لیگ فنکشنل سے خود استعفیٰ دیا ہے، انہیں پیر پگارا نے نہیں ہٹایا بلکہ انہوں نے خود استعفیٰ دیا۔ گورنر کی آئینی ذمہ داری ہوتی ہے جس پر کام کررہا ہوں، اسی لئے اپنی پارٹی سے استعفیٰ دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بہاولپور صوبے کے لئے جو قرارداد اسمبلی نے پاس کی اس پر عمل کراوں گا۔ مخدوم احمد محمود نے کہا کہ وہ باپ دادا سےمسلم لیگی ہیں اور رہیں گے، گورنرہاؤس کے دروازے بہاولپور کےعوام کے لئے کھلے رہیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story