عام انتخابات کے لیے امن کا قیام ضروری ہے چیف الیکشن کمشنر

فخر الدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت قائم ہوئی تو وزیراعظم سے امن و امان کے حوالے سے بات کی جائے گی۔


ویب ڈیسک December 23, 2012
فخر الدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت قائم ہوئی تو وزیراعظم سے امن و امان کے حوالے سے بات کی جائے گی۔ فوٹو: ایکسپریس

چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے لیے امن کا قیام نہایت ضروری ہے اور امید ہے کہ حالات جلد بہتر ہو جائیں گے۔


ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان سے ان کی اسلام آباد کلب میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے چوہدری نثار کو یقین دہانی کرائی کہ عام انتخابات کا انعقاد شفاف اور منصفانہ انداز میں ہو گا۔


ایک سوال کے جواب میں فخر الدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت قائم ہوئی تو وزیراعظم سے امن و امان کے حوالے سے بات کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں