پاکستان سے اسپین کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کا باقاعدہ آغاز

پی آئی اے کی بارسلونا کے لئے ہفتہ وار 2 پروازیں چلا کریں گی، ترجمان پی آئی اے

ایک پرواز اتوار کو اسلام آباد اور دوسری منگل کو لاہور سے بارسلونا کے لئے روانا ہوا کرے گی، ترجمان پی آئی اے. فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے اسپین کے لئے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سے اسپین کے شہر بارسلونا کے لئے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، اسلام آباد سے پہلی پرواز پی کے 769 مسافروں کو لے کر بارسلونا کے لئے روانہ ہوئی ہے جسے سی ای او پی آئی اے برنڈ ہلڈن برانڈ نے رخصت کیا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: 2018 میں ایئرلائن کے طیاروں کی تعداد 50 ہوجائے گی

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سانحہ 7 دسمبر کے باعث کسی تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا، پی آئی اے کی بارسلونا کے لئے ہفتہ وار 2 پروازیں چلا کریں گی، ایک پرواز اتوار کو اسلام آباد اور دوسری منگل کو لاہور سے بارسلونا کے لئے روانا ہوا کرے گی۔
Load Next Story