پاک بحریہ نے گلف آف عدن میں41 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا

سوکوٹرا آئز لینڈ سے 30 ناٹیکل مائل شمال مغرب میں ہونے والے آپریشن کی نگرانی پی این ایس شمشیر نے کی، ترجمان پاک بحریہ


ویب ڈیسک December 11, 2016
کثیرالملکی ٹاسک فورس ون فائیو ون کی کمانڈ پاک بحریہ کے کموڈور شعیب کر رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

بحری قزاقی کی بیخ کنی کے مشن پر تعینات پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے گلف آف عدن میں درجنوں قیمتی انسانی جانوں کو بچا لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کثیرالملکی ٹاسک فورس ون فائیو ون کی کمانڈ پاک بحریہ کے کموڈور شعیب کر رہے ہیں، سوکوٹرا آئز لینڈ سے 30 ناٹیکل مائل شمال مغرب میں ڈوبنے والی یمن کی کشتی میں 60 افراد سوار تھے، اطلاع ملتے ہی ہیڈ کوارٹرکمبائنڈ ٹاسک فورس 151 نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا جس کی نگرانی پی این ایس شمشیر نے کی۔ سرچ اینڈ ریسکیو کے نتیجے میں 41 قیمتی انسانی جانوں کو بچا لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔