بیرونی عناصر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں رحمان ملک

رحمان ملک نے کہا کہ افغانستان سے فضل اللہ سارے دہشت گرد پاکستان بھجوا رہا ہے۔


ویب ڈیسک December 23, 2012
وزیر داخلہ نے کہا کہ بشیر بلور پر حملے کی تحقیقات میں تمام محرکات کو دیکھاجا رہا ہےکہ ازبک اور تاجک کس کے کہنے پر آئے۔ فوٹو: پی آئی ڈی

وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بیرونی عناصر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر کے امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔


اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رحمان ملک نےکہا کہ بشیر بلور اور پشاور ائیر پورٹ پر حملے کی اطلاع پہلے سے تھی اور 19 دسمبر کو خیبر پختونخوا حکومت کو اس حوالے سے الرٹ بھجوا دیا گیا تھا لیکن بشیر بلور کا کہنا تھا کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتے اور آخری دم تک دہشت گردی کےخلاف جنگ جاری رکھیں گے۔


وزیر داخلہ نے کہا کہ بشیر بلور پر حملے کی تحقیقات میں تمام محرکات کو دیکھاجا رہا ہےکہ ازبک اور تاجک کس کے کہنے پر آئے۔ انہوں نےکہا کہ تحریک طالبان پاکستان نے بشیر بلور پر حملے کی زمہ داری قبول کر لی ہے مگر ساتھ ہی کہا کہ حکیم اللہ محسود پہلے واضح کرے کہ احسان اللہ احسان کون ہے کیونکہ وہ بیرونی عناصر کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔


رحمان ملک نے کہا کہ افغانستان سے فضل اللہ سارے دہشت گرد پاکستان بھجوا رہا ہے اور پاکستان میں کچھ شر پسند عناصر ان دہشت گردوں کی مدد کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں