دمشقشام کے صوبہ حما میں بمباری سے 60سے زائد افراد ہلاک سینکڑوں زخمی
سرکاری فوج نے صوبہ حما کے شہر حلفایا میں بیکری کے قریب بمباری کی۔
QUETTA:
شام کے صوبہ حما میں سرکاری فوج کی بمباری سے 60 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری فوج نے صوبہ حما کے شہر حلفایا میں بیکری کے قریب بمباری کی۔ جس کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ طبی عملے کے مطابق زخمیوں میں کئی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ یورپی یونین اورعرب ممالک کی جانب سے شام میں سرکاری فوج سے برسرپیکار باغیوں کو تسلیم کرنے کے بعد فریقین کے درمیان پرتشدد جھڑپوں میں شدت آگئی ہے۔