دبنگ ٹو نے پاکستانی سینماؤں میں پہلے روز 1 کروڑ 17 لاکھ کا بزنس کیا

فلم نے کمائی میں "جب تک ہے جان" اور "تلاش" کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔


ویب ڈیسک December 23, 2012
فلم کے ڈسٹری بیوٹر کے مطابق دبنگ ٹو کا پہلے دن کا بزنس شاندار رہا۔ فوٹو: پبلیسٹی

دبنگ ٹو نے پاکستانی سینماؤں میں پہلے روز ہی 1 کروڑ 17 لاکھ کا بزنس کرلیا۔

سلمان خان کی فلم دبنگ ٹو پاکستانی سینماؤں کی زینت بن گئی ہے، فلم کے ڈسٹری بیوٹر کے مطابق دبنگ ٹو کا پہلے دن کا بزنس شاندار رہا اور فلم نے کمائی میں "جب تک ہے جان" اور "تلاش" کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

دونوں فلموں نے پہلے دن 90 لاکھ کا بزنس کیا تھا تاہم دبنگ ٹو نے 1 کروڑ 17 لاکھ زیادہ بزنس کرکے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں