باکسر عامر خان کا بیوی کی خاطر امریکا منتقل ہونے کا امکان

عامر خان نے اپنی 30 ویں سالگرہ بھی اپنے خاندان سے دور اپنی بیوی کے ساتھ نیویارک میں منائی، برطانوی اخبار


ویب ڈیسک December 11, 2016
عامر خان نے اپنی 30 ویں سالگرہ بھی اپنے خاندان سے دور اپنی بیوی کے ساتھ نیویارک میں منائی، برطانوی اخبار۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان انگریزوں کے لئے بھی پردیسی ہونے لگے ہیں اور برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ عامر خان روٹھی بیوی کو منانے کے لئے امریکا منتقل ہو جائیں گے۔

عامر خان کے زوردار مکے رنگ میں حریفوں کو تو دھول چٹاتے رہے ہیں لیکن ازدواجی زندگی میں وہ خود چت ہوتے جا رہے ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق عامر خان اپنی روٹھی بیوی فریال مخدوم کو منانے کے لیے ممکنہ طور پر امریکا منتقل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں جب کہ انہوں نے اپنی 30 ویں سالگرہ بھی اپنے خاندان سے دور اپنی بیوی کے ساتھ نیویارک میں منائی۔

عامر خان کے دوستوں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاید عالمی شہرت یافتہ باکسر امریکا منتقل ہو جائیں گے تاہم اگر ایسا ہو گیا تو کم از کم برطانیہ میں ان کے مداحوں کے لئے یہ ایک بری خبر ہو گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : باکسر عامر خان کی بیوی کا سسرالیوں پر تشدد کا الزام

واضح رہے کہ عامر خان کی اہلیہ فریال نے عامر اور ان کے خاندان کے خلاف کئی ٹویٹس کی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ ان کی آزادی چھین لی گئی ہے اور انہیں اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔