روس کے شہر سوچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 تھی اور اس کا مرکز "بلیک سی" میں واقع تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کافی شدید تھے اور لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ سوچی میں 2014 میں اولمپک گیمز کا انعقاد ہوگا۔