کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سلنڈر دھماکے سے 5 افراد زخمی

سلنڈر دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اطراف کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے


ویب ڈیسک December 11, 2016
دھماکا بدر کمرشل کے قریب عمارت کے دسویں فلور پر واقع فلیٹ میں ہوا۔ فوٹو: ایکسپریس

ڈیفنس بدر کمرشل میں واقع رہائشی عمارت میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے ایک ہی گھر کے 5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بدر کمرشل کے قریب واقع رہائشی عمارت کی دسویں منزل پر فلیٹ کے کچن میں رکھا گیس سلنڈر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا، سلنڈر دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اطراف کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے نتیجے میں خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت شیلا، سندھو، رادھا، ثنا اور ہرشن کمار کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں سول اسپتال کے برن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمارت میں گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث باہر سے سلنڈر منگوایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔