ملائکہ نے نشے کی حالت میں سونم کپور کو جھاڑ دیا

ملائکہ اروڑہ نے نشے اور غصے کی حالت میں سونم پر چیخنا شروع کردیا۔


ویب ڈیسک December 11, 2016
ملائکہ اروڑہ نے نشے اور غصے کی حالت میں سونم پر چیخنا شروع کردیا۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کی آئٹم گرل ملائکہ اروڑہ نے نشے کی حالت میں فیشن کوئین سونم کپور کو سب کے سامنے جھاڑ پلادی۔

بالی ووڈ کے مشہور فیشن ڈیزائنرمنیش ملہوترا کی 51 ویں سالگرہ کی خوشی میں ہدایتکار کرن جوہر نے تقریب منعقد کی جس میں ملائکہ اروڑہ، سونم کپوراورعالیہ بھٹ سمیت دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی۔ بالی ووڈ کی ہائی پروفائل پارٹی میں سلمان خان کی بھابھی اور آئٹم گرل ملائکہ اروڑہ نے زیادہ شراب نوشی کرلی جس کے باعث انہیں چلنے میں بھی مشکل پیش آنے لگی اور ان کے قدم لڑکھڑانے لگے جنہیں دیکھ کر سونم کپور اداکارہ کی مدد کو پہنچیں تو آئٹم گرل آگ بگولہ ہوگئیں۔

اداکارہ ملائکہ اروڑہ نے نشے اور غصے کی حالت میں سونم پر چیخنا شروع کردیا جس پر سونم کپور نے تقریب کا رنگ پھیکا پڑجانے کے ڈر سے خاموشی اختیار کرلی تاہم منیش ملہوترا اور کرن جوہر نے معاملہ سنبھالتے ہوئے ملائکہ کو پارٹی سے چلتا کردیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ سونم کپور بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے قریب سمجھی جاتی ہیں جس کے باعث اداکارہ ملائکہ اروڑہ سے تعلقات کشیدہ رہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔