لاہور میں بابو صابو انٹرچینج پر ٹریفک حادثہ 2 افراد جاں بحق اور 15 زخمی

حادثہ ٹرالر کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک December 11, 2016
حادثہ ٹرالر کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے، پولیس، فوٹو؛ فائل

بابوصابو انٹرچینج کے قریب ٹرالر نے مسافر وین کوٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 15 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں بابوصابو انٹرچینج کے قریب ٹرالر اور مسافر ویگن میں تصادم ہوگیا جس میں ٹرالر نے وین کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وین میں موجود 17 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شدید زخمی ہونے والے 2 مسافر دم توڑ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرالر کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔