بلوچستان کے ضلع آواران اورکوئٹہ میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

فائرنگ کے واقعات کی ابتدائی طور پر وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں، پولیس

فائرنگ کے واقعات کی ابتدائی طور پر وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں، پولیس، فوٹو؛ فائل

بلوچستان کے ضلع آواران اور کوئٹہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ کوئٹہ میں پیش آیا جہاں نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ضلع آواران اور کوئٹہ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعات کی ابتدائی طور پر وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم تینوں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعات کی تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story