ویزہ مدت ختم ہونے پر پاکستانی شہری شاہد نظیر کو لندن چھوڑنے کا حکم

شاہد نظیر کے ویزے کی میعاد ختم ہو چکی ہے


ویب ڈیسک December 23, 2012
برطانوی امیگریشن حکام نے سفری دستاویزات مکمل ہونے تک ان پر برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: برطانوی امیگریشن حکام نے ون پاونڈ فش گانے سے شہرت پانے والے پاکستانی شہری شاہد نظیر کو 25 دسمبر تک لندن چھوڑنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق شاہد نظیر کے ویزے کی میعاد ختم ہو چکی ہے، امیگریشن حکام نے سفری دستاویزات مکمل ہونے تک ان پر برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ شاہد نظیر پاکستان سے دوبارہ ویزے کی درخواست کریں۔

شاہد نظیر کا گانا "ون پاونڈ فش" یو ٹیوب پر 50 لاکھ مرتبہ سنا جا چکا ہے اور گوگل پر دوسرے نمبر پر سرچ کیا جانے والا گانا ہے۔ گانے کے مشہور ہونے کے بعد شاہد نظیر نے ایک میوزک کمپنی کے ساتھ معاہدہ بھی کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں