پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی بھارت میں شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں

صبا قمر بھارتی فلم کی شوٹنگ کیلیے بھی بھارت کی گئی تھیں۔


ویب ڈیسک December 11, 2016
صبا قمر بھارتی فلم کی شوٹنگ کیلیے بھی بھارت کی گئی تھیں۔ فوٹو؛ فائل

پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی بھارت میں شادی سے متعلق خبریں گردش کرنے لگیں جب کہ اس حوالے سے بالی ووڈ اداکار عرفان خان کا کہنا ہےکہ انہوں نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی بھارت میں شادی کے حوالے سے سنا ہے۔

پاکستانی اداکارہ صبا قمر بالی ووڈ میں بھی قدم رکھ چکی ہیں اور جلد ہی وراسٹائل ہیرو عرفان خان کے ساتھ فلم ''ہندی میڈیم'' میں نظر آئیں گی جب کہ فلم کی شوٹنگ سے قبل ہی پاکستانی اداکارہ کی فلم سے آؤٹ ہونے کی خبریں زیر گردش ہیں لیکن اب صبا قمر کے ساتھی اداکار نے بڑا انکشاف کرکے پاکستانیوں اور بھارتیوں کو حیران کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:فواد کے بعد صبا قمر کی بالی ووڈ فلم بھی ہندو انتہا پسندوں کا شکار

بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان خان نے فلم میں صبا قمر کی حتمی کاسٹ سے متعلق بتایا کہ صبا قمر کی جگہ کسی متبادل اداکارہ کو کاسٹ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کے جانے کا علم ہے جب کہ فلم کی نمائش کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا جس کے باعث افواہیں چلتی رہتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ صبا نے بھارت میں شادی کرلی ہے اور اب وہ بھارتی ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب عرفان خان کے صبا قمر سے متعلق بیان پر پاکستانی اور بھارتی مداح حیران ہیں لیکن اب شادی سے متعلق سچائی کے بارے میں صبا قمرہی تردید یا تصدیق کرسکتی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:فنکاربیرون ملک اپنے فن سے ملک وقوم کی نمائندگی کرتےہیں، صبا قمر


واضح رہے کہ اداکارہ صباقمر کی بھارتی فلم نگری میں پہلی فلم ہے جس میں وہ عرفان خان کے مدمقابل نظر آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔