طیارہ حادثہ جنید جمشید کی اہلیہ سمیت مزید 3 لاشوں کی شناخت ہوگئی

جنید جمشید کی لاش کی شناخت بھی منگل تک متوقع ہے، پمز حکام

جنید جمشید کی لاش کی شناخت بھی منگل تک متوقع ہے، پمز حکام، فوٹو؛ فائل

طیارہ حادثہ میں جنید جمشید کی اہلیہ سمیت مزید 3 لاشوں کی شناخت ہوگئی جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر 12 میتوں کی شناخت ہوچکی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق طیارہ حادثے میں جنید جمشید کی اہلیہ سمیت 3 لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ای ڈی پمز اسپتال ڈاکٹرالطاف کا کہنا ہے کہ حادثےمیں اب تک مجموعی طور پر 12 میتوں کی شناخت ہوچکی ہے جب کہ مزید جن 3 لاشوں کی شناخت ہوئی ہے ان میں جنید جمشید کی اہلیہ نیحہ جمشید، صالح جنجوعہ اور آسٹریلین باشندے کی لاش شامل ہے۔ پمز حکام کا کہنا ہے جنید جمشید کی لاش کی شناخت بھی منگل تک متوقع ہے جس کے بعد ان کی میت کو بھی ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :حویلیاں میں مسافرطیارہ گرکر تباہ، جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق

اس سے قبل 9 لاشوں کی شناخت کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہےکہ 17 دسمبر تک تمام لاشوں کی شناخت کرکے ورثا کے حوالے کردی جائیں گی۔
Load Next Story