پاکستان کا موثردفاعی جواب بھارت نے پسپائی اختیارکرناشروع کردی

مودی حکومت عالمی سطح پرتنہائی کاشکار ہوگئی، سر حدوں پراشتعال انگیزی سے گریز


عامر خان December 12, 2016
بھارت نے ازخود پیدا کردہ کشیدگی دوبارہ شروع کی توسخت جواب دیاجائیگا،ذرائع وفاق فوٹو: فائل

پاکستان کے موثر دفاعی جواب، خارجہ پالیسی اور عالمی دباؤ کے سبب بھارت نے ازخود سرحدوں پر پیدا کردہ کشیدگی کی اپنی پالیسی پر پسپائی اختیارکرنا شروع کردی ہے۔

مودی حکومت نے اس صورتحال میں عالمی سطح پر تنہائی کاشکار ہوگئی ہے اس لیے بھارت اب سرحدوں پر اشتعال انگیزی کی پالیسی اختیار کرنے سے گریزکر رہا ہے۔ وفاقی حکومت کے اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارت کی جانب سے سرحدوں پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کا پاک فوج نے موثر جواب دیا ہے جس سے بھارتی فورسز کو بھاری نقصان پہنچاہے۔ پاکستان کی جانب سے اس بھارتی جارحیت کے خلاف مضبوط دفاعی حکمت عملی اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ، امریکا، چین سمیت اہم ممالک اور عالمی فورمز پر سفارتی رابطے کیے گئے۔ یہ سفارتی رابطے وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پرپاکستانی حکام نے کیے۔

پاکستانی حکام کی جانب سے عالمی برادری کوآگاہ کیا گیا کہ بھارت مقبوصہ کشمیر میں جاری جارحیت سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلیے سرحدوں پر ازخود کشیدگی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مذاکرات سے بھاگ رہاہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی برادری سے موثر سفارتی رابطوں کے بعد اقوام متحدہ سمیت اہم ممالک نے مودی حکومت سے پس پردہ رابطے کیے ہیں۔ ان رابطوں میں اہم ممالک کی جانب سے بھارت پرکشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی دبائوبڑھایاگیا ہے۔

پاکستان کے عالمی برادری سے موثر سفارتی رابطوں اور دفاعی حکمت عملی اختیار کرنے کے سبب مودی حکومت کو دفاعی اور خارجہ سطح پر ناکامی کا سامنا کرناپڑا ہے اوراس لیے بھارت نے بتدریج سرحدوں پر ازخود پیدا کردہ کشیدگی کی پالیسی پر پسپائی اختیار کرنا شروع کردی ہے اور مودی حکومت نے سرحدوں پر اشتعال انگیزی کو کم کردیا ہے ۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مودی حکومت کو واضح سفارتی پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت نے سرحدوں پر ازخود پیدا کردہ کشیدگی دوبارہ شروع کرنے کیلیے کوئی حرکت کی تو پاکستان کی جانب سے اپنے موثر دفاعی نظام اور جنگی آپشن کے تحت مودی حکومت کوسخت جواب دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |