عمران عدالت نہ جانے کا مشورہ مان لیتے تو اچھا ہوتا اعتزاز احسن
ہمارے 4 مطالبات منظور نہ ہوئے تو یوٹرن نہیں احتجاج ہی ہوگا، اعتزاز احسن
پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان سپریم کورٹ نہ جانے کا ہمارا مشورہ مان لیتے تو اچھا ہوتا، ہر معاملہ سپریم کورٹ میں لے جانیوالا نہیں ہوتا، پار لیمنٹ کا فورم بھی بہت اہم ہے۔
ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ہمارے 4 مطالبات منظور نہ ہوئے تو یوٹرن نہیں احتجاج ہی ہوگا۔ حکمرانوں کیخلاف جتنے ثبوت ہیں انکے ہوتے وہ سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کے دورہ لاہور کے بعد حکمرانوں کی بے چینی واضح ہے۔ شریف خاندان کی طرف سے بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادوں کی ملکیت تسلیم کرنے کے بعد پاناما کیس میں کوئی پیچیدگی نہیں رہی اور اس کا فیصلہ آنا چاہیے تھا۔