میڈونا کیخلاف محفل موسیقی دیر سے شروع کرنے پر رٹ دائر

چلی میں رواں ہفتے شروع ہونے والی ایک محفل موسیقی کے دیر سے شروع اور جلد ختم ہونے کے بارے میں شکایات دائر کی گئی ہیں۔


INP December 24, 2012
کنزیومر بورڈ کے جائزے کے بعد گلوکارہ کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

چلی میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ میڈونا کے 650 سے زائد پرستاروں نے رواں ہفتے شروع ہونے والی ایک محفل موسیقی کے دیر سے شروع اور جلد ختم ہونے کے بارے میں قومی کنزیومر بورڈ کے پاس شکایات دائر کی ہیں۔

چلی کے کنزیومروں کے حقوق کا تحفظ کرنے والا ادارہ کنزیومر ایجنسی یہ معلوم کرنے کے لیے محفل موسیقی کے منتظمین سے رابطہ کر رہا ہے کہ یہ محفل موسیقی دو گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے کیوں شروع ہوئی اور توقع سے چالیس منٹ پہلے کیوں ختم کردی گئی۔

03

ایجنسی اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ آیا اس محفل موسیقی کی وجہ سے ٹکٹوں کی شرائط کی خلاف ورزی تو نہیں کی گئی ہے۔ اس کے بعد ایجنسی قانونی چارہ جوئی کرنے یا متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کے لیے کوئی معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں