انیل کپورآج53ویں سالگرہ منائیں گے

انیل کپور نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز1979میں فلم ہمارے تمہارے سے معاون اداکار کی حیثیت سے کیا۔


December 24, 2012
انیل کپور کی پہلی بین الاقوامی فلم سلم ڈاگ ملینئیر نے کئی آسکر ایوارڈز اپنے نام کیے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں شمار کیے جانے والے اداکار انیل کپورآج اپنی53ویں سالگرہ منائیں گے۔

21دسمبر 1959کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والے انیل کپور نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز1979میں فلم ہمارے تمہارے سے معاون اداکار کی حیثیت سے کیا لیکن بالی ووڈ میں انھیں پہلی کامیابی فلم وہ سات دن سے ملی۔اس کے بعد سے انیل کپور نے پکار،تال ،تیزاب،پرندہ،وراثت،بیوی نمبر1،نو انٹری،ویلکم اور سلم ڈاگ ملینیئر سمیت لاتعداد بالی ووڈ فلموں میں کام کرکے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

04

بالی ووڈ میں پروڈیوسر اور اداکار کی حیثیت سے اپنی پہچان بنانے والے انیل کپور کی پہلی بین الاقوامی فلم سلم ڈاگ ملینئیر نے کئی آسکر ایوارڈز بھی اپنے نام کیے جس کے بعد انھیں نہ صرف ہالی ووڈ میں ٹی وی بلکہ مشہور ہالی ووڈ فلم Mission Impossible IVمیں بھی وِلن کا کردار نبھانے کا موقع ملا۔انیل کپور کی آنے والی فلموں میں ریس ٹو اور شوٹ ایٹ واڈلا شامل ہیں جو اگلے سال کے اوائل میں ریلیز ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں