پی آئی اے نے اپنے اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ کردیئے
اے ٹی آر آپریشن معطل ہونے سے درجنوں پروایں منسوخ، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا
قومی ایئر لائن نے اپنے فضائی بیڑے میں شامل تمام اے ٹی آر طیاروں کو مکمل جانچ پڑتال تک گراؤنڈ کردیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کے فضائی بیڑے میں اس وقت 10 اے ٹی آر طیارے شامل ہیں۔ حویلیاں حادثے کے بعد ادارے نے ان تمام اے ٹی آر طیاروں کے شیک ڈاوٴن ٹیسٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ طیاروں کی چیکنگ کے عمل کی تکمیل تک تمام اے ٹی آر طیارے گراوٴنڈ رہیں گے۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے طیاروں کی کلیئرنس کے بعد اے ٹی آر آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اے ٹی آر آپریشن معطل ہونے سے ملک کے چھوٹے ائرپورٹس کے لئے پروازیں متاثر ہوں گی، ان میں گوادر ، تربت، پنجگور، موہن جو داڑو، ڑوب، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسمعیٰل خان، چترال اور گلگت شامل ہیں، مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ ائر پورٹ روانگی سے قبل اپنی مطلوبہ پرواز کے لئے پی آئی اے کال سینٹر سے ضرور رابطہ کر لیں۔
دوسری جانب اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ ہونے سے درجنوں پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مسافروں کا کہنا ہے کہ ایئر لائن کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی ۔
https://www.dailymotion.com/video/x550wbn