پاکستانی ڈرامہ اپنا الگ مقام رکھتا ہے صوفیہ احمد

بھارت سمیت کسی اور ملک کے ڈراموں سے ہرگز خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ اپنے کام میں مزید بہتری لانی چاہیے۔


December 24, 2012
پاکستانی ڈرامہ اپنی الگ شناخت اور پہچان بر قرار رکھے ہوئے ہے‘ صوفیہ احمد۔ فوٹو: فائل

اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ اپنی الگ شناخت اور مقام رکھتا ہے ہمیں ہمسایہ یا کسی اور ملک کے ڈراموں کے پیش کیے جانے پر فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔

پاکستانی فنکاروں کو اسے مقابلے کے طور پر لیتے ہوئے مزید اچھاکام پیش کرنا چاہیے ۔ایک انٹر ویو میں صوفیہ احمد نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ ایک مدت سے اپنی الگ شناخت اور پہچان بر قرار رکھے ہوئے ہے ۔ ہمیں ہمسایہ ملک بھارت سمیت کسی اور ملک کے ڈراموں سے ہرگز خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ ہمیں اپنے کام میں مزید بہتری لانی چاہیے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں