کوئٹہ میں بینک کے گارڈز نے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی لوٹ لی

گارڈز اتوار اور پیر کی درمیانی رات بینک کے لاکر روم کو کاٹ کر رقم لے گئے


ویب ڈیسک December 12, 2016
چوری میں بینک کے سیکیورٹی گارڈ ملوث ہیں جنہوں نے اپنے ساتھی کو بے ہوش کرکے واردات کی، پولیس حکام :فوٹو : فائل

حالی روڈ پر واقع نجی بینک پر تعینات سیکیورٹی گارڈز نے 8 کروڑ روپے کی رقم لوٹی اور فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے حالی روڈ پر واقع ایک نجی بینک میں چوری ہوئی ہے جس میں 8 کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ لی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بینک ڈکیتی میں ملوث 5 ڈاکو ہلاک

بینک انتظامیہ کے مطابق رات کے وقت بینک کی سیکیورٹی پر مامور 3 گارڈز غائب ہیں بینک میں ہونے والی چوری میں غیر ملکی لاکر کو کاٹا گیا اور لوٹی جانے والی 8 کروڑروپے کی رقم میں زیادہ غیر ملکی کرنسی شامل ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 100 سے زائد بینکوں کو بند کردیاگیا

پولیس حکام کے مطابق شواہد سےلگتاہے چوری کی واردات اتوار اور پیرکی رات ہوئی کیوں کہ اتوار کو ہفتہ وار چھٹی اور آج عید میلاد النبی ﷺ کی وجہ سے بینک بند تھا چوری میں نجی بینک کےسیکیورٹی گارڈز ملوث ہیں جنہوں نے اپنے ساتھی گارڈ کو بے ہوش کرکے واردات کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ جس کے تحت انگلیوں کے نشانات سمیت شواہد جمع کئے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں