سندھ کی جیلوں کے لیے موثر سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت

رواں ہفتے میں آنے والی تعطیلات کے دوران خاص طورسے سیکیورٹی کا خیال رکھا جائے، منظور وسان


Staff Reporter December 24, 2012
صوبائی وزیر جیل خانہ جات ، معدنیات و معدنی ترقی منظور حسین وسان نے افسران پر زور دیا کہ سیکیورٹی انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر استوار کیا جائے۔ فوٹو: فائل

سندھ کے وزیر جیل خانہ جات، معدنیات و معدنی ترقی منظور حسین وسان نے آئی جی جیل خانہ جات سندھ، سیکریٹری محکمہ جیل خانہ جات اور صوبے کی تمام جیلوں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ جیلوں کے لیے مؤثر سیکیورٹی انتظامات عمل میں لائے جائیں اور اس ضمن میں پولیس اور متعلقہ اداروں سے قریبی اور ہمہ وقت رابطہ رکھا جائے۔

انھوں نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ رواں ہفتے میں آنے والی تعطیلات کے دوران خاص طورسے سیکیورٹی کا خیال رکھا جائے اور اس مقصد کے لیے موجودہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیکر جہاں ممکن ہو مزید بہتری لائی جائے، صوبائی وزیر جیل خانہ جات ، معدنیات و معدنی ترقی منظور حسین وسان نے افسران پر زور دیا کہ سیکیورٹی انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر استوار کیا جائے اور ممکن ہے کہ وہ خود بھی ان انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جیلوں کا اچانک دورہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں