جنید جمشید کی میت منگل کو کراچی لائے جانے کا امکان

جنیدجمشید کی نماز جنازہ نیشنل اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی اور دارالعلوم کراچی میں سپرد خاک کیا جائے گا، اہل خانہ


ویب ڈیسک December 12, 2016
جنید جمشید کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی سوار تھیں جن کی میت کی شناخت کرلی گئی ہے فوٹو: فائل

پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں جنید جمشید کا جسد خاکی منگل کو لائے جانے کا امکان ہے۔

معروف اسکالر جنید جمشید کے اہل خانہ کے مطابق پمز اسپتال اسلام آباد میں جنید جمشید کے ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل جاری ہے جیسے ہی یہ عمل مکمل ہوگا، میت ان کے حوالے کردی جائے گی جس کے بعد میت کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔ جنید جمشید کی نماز جنازہ اور ان کی تدفین کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا.

دوسری جانب ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہا کہ جنید جمشید کی نماز جنازہ نیشنل اسٹیڈیم میں کرانے کا ارادہ تھا تاہم وہاں میچز جاری ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں لہذا نماز جنازہ معین خان اکیڈمی میں ادا کی جائے گی جب کہ تدفین ان کی خواہش کے مطابق دارالعلوم کراچی میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جنید جمشید کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی طیارے میں سوار تھیں جن کی میت کی شناخت کرلی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |