پنجاب حکومت کا صوبے میں کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خدشات ظاہر کئے ہیں کہ پنجاب میں کالعدم تنظیمیں نئے سرے سے صف بندی میں مصروف ہیں


ویب ڈیسک December 12, 2016
غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیم سے وابستہ افراد کے خلاف فوری  کارروائی کی جائے،سیکرٹری داخلہ پنجاب ۔ فوٹو : فائل

پنجاب حکومت نے دہشت گردی کے خدشات کے باعث صوبے میں کالعدم تنظیموں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے جاری مراسلوں میں خدشات ظاہر کئے گئے ہیں کہ پنجاب میں کالعدم تنظیمیں نئے سرے سے صف بندی میں مصروف عمل ہیں اور انہیں بعض ملک دشمن عناصر کی حمایت بھی حاصل ہے، مراسلوں کی روشنی میں پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکورٹی نے ڈویژنل کمشنرز، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرز، اضلاع اور تحصیل کی سطح پر تعینات سی سی پی اوز، ڈی پی اوز، آر پی اوز کے نام ایک مراسلہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ تمام افراد اس ضمن میں کام جاری رکھیں اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیم سے وابستہ افراد کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے اور کسی بھی صورت ایسے لوگوں کو رعایت نہ دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں