پی آئی اے نے آپریٹنگ منافع کمانا شروع کردیا جنید یونس
پچھلے سال ماہ نومبر میں 1272 ملین روپے کا نقصان ہوا تھا، ایم ڈی پی آئی اے
پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد جنید یونس نے کہا ہے کہ بہتر انتظامی منصوبہ بندی کے بعد قومی ایئر لائن نے آپریٹنگ منافع کمانا شروع کردیا ہے۔
قومی ائیر لائن نے نومبر میں عالمی کساد بازاری، تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں ، روپے کی قدر میں کمی اور ملک میں امن و امان کی جاری صورتحال کے باوجود 738 ملین روپے کا آپریٹنگ منافع حاصل کیاجبکہ پچھلے سال ماہ نومبر میں 1272 ملین روپے کا نقصان ہوا تھا، پی آئی اے کی نئی انتظامیہ کے چارج سنبھالنے کے بعد ریونیو میں اضافے کیلیے مختلف اقدامات کیے گئے جس کے نتیجے میں مسلسل 3ماہ سے قومی ائیرلائن آپریٹنگ منافع حاصل کر رہی ہے۔
پی آئی اے کو سال بھر مشکلات کا سامنا رہا لیکن ائیر لائن کے کاروبارکو بڑھانے کیلیے اقدامات کیے گئے جس کا کریڈٹ ایئر لائن ملازمین کو جاتا ہے، منیجنگ ڈائریکٹر محمد جنید یونس نے کہا کہ پی آئی اے نے اس سال حج آپریشن میں 98ہزار حجاج کو سعودی عرب پہنچایا اور واپس پاکستان لایاجس کے دوران پروازوںکی بروقت آمدورفت کا تناسب 96 فیصد رہا، سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو بہترین سروس فراہم کرنے والی ایئر لائن کا ایوارڈ بھی دیا، منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ریونیو میں اضافہ اور پروازوں کے دائرہ کار کو وسعت دینا ہے اور اس سلسلے میں جارحانہ بزنس پلان مرتب کیا گیا ہے۔