طیارہ حادثہ جنید جمشید کی اہلیہ اور کیپٹن صالح کی میتیں لواحقین کے حوالے

دونوں میتوں کی شناخت ان کے دانتوں کے ذریعے ہوئی


ویب ڈیسک December 12, 2016
نیہا جنید کی میت ان کی والدہ جب کہ کیپٹن صالح کی میت ان کی بہن نے وصول کی. فوٹو: فائل

FAISALABAD: پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید دو افراد کی شناخت ہو گئی ہے جس کے بعد میتیں ان کے ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جمشید اور حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے کیپٹن صالح جنجوعہ کی میتوں کی شناخت ان کے دانتوں کے ذریعے کی گئی جس کے بعد دونوں افراد کی میتوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جنید جمشید کی تدفین دارالعلوم کراچی میں ہوگی

جنید جمشید کی اہلیہ نیہا کی میت ان کی والدہ نے وصول کی جب کہ کیپٹن صالح کا جسد خاکی ان کی بہن کے حوالے کیا گیا۔ کیپٹن صالح جنجوعہ کی نماز جنازہ ریس کورس پارک راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما راجہ ظفرالحق اور پی آئی اے کے عملے سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی جب کہ نیہا جنید کی نماز جنازہ کل لاہور میں ادا کی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: طیارہ حادثے میں جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق

دوسری جانب وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 10 افراد کی شناخت ہو چکی ہے، دو کی شناخت ان کے دانتوں کے ذریعے جب کہ 8 میتوں کی شناخت ان کے چہروں کے ذریعے ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |