ایف آئی اے کی تھائی پولیس سے ملزم رحمان بھولا تک رسائی کی درخواست

ایف آئی کے ٹیم نے سانحہ بلدیہ سے متعلق دستاویزات بھی تھائی پولیس کے حوالے کیے


ویب ڈیسک December 12, 2016
ایف آئی کے ٹیم نے سانحہ بلدیہ سے متعلق دستاویزات بھی تھائی پولیس کے حوالے کیے۔ فوٹو؛ فائل

ایف آئی اے کی ٹیم نے تھائی پولیس کو باضابطہ طور پر بلدیہ فیکٹری کے مبینہ ملزم عبدالرحمان عرف بھولا تک رسائی کی درخواست کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سے جانے والی ایف آئی اے کی 2 رکنی کاؤنٹر ٹیراریزم ٹیم نے تھائی لینڈ پولیس سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سانحہ بلدیہ کے مبینہ مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا تک رسائی کی درخواست اور سانحہ بلدیہ سے متعلق دستاویزات تھائی پولیس کے حوالے کیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ ملزم رحمان بھولا بنکاک جیل کے اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کو گردوں میں تکلیف کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ملزم کا میڈیکل چیک اپ کل تک مکمل ہونے کی امید ہے جس کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم ملزم سے ملاقات کرسکے گی۔

واضح رہے کہ رحمان عرف بھولا پر بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کو مبینہ طور پر آگ لگانے کا الزام ہے جس میں 250 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ ملزم کو 4 دسمبر کو انٹرپول نے بنکاک سے گرفتار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |