بلدیہ عظمیٰ کے ملازمین تاحال نومبر کی تنخواہوں سے محروم

بلدیہ عظمیٰ کی انتظامیہ نے محکمہ فنانس کےافسران وملازمین میں اعزازیےکےنام پر تقریباً ایک کروڑ روپےکی رقم تقسیم کردی.


Staff Reporter December 24, 2012
بلدیہ عظمیٰ کی انتظامیہ نے محکمہ فنانس کے افسران وملازمین میں اعزازیے کے نام پر تقریباً ایک کروڑ روپے کی رقم تقسیم کردی. فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کی انتظامیہ نے اپنے ملازمین وافسران کو تنخواہیں اور پنشن دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔

رواں ماہ ختم ہونے کو ہے اور ادارے کے افسران وملازمین نومبر کی تنخواہوں اور پنشن سے محروم ہیں،دلچسپ اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ صبح وشام مالی بحران کا رونا رونے والی بلدیہ عظمیٰ کی انتظامیہ نے محکمہ فنانس کے افسران وملازمین میں اعزازیہ کے نام پر تقریباً ایک کروڑ روپے کی رقم تقسیم کردی۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ شدید مالی بحران کا شکار ہے اس کے مالی بحران کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے حاضر وریٹائرڈ افسران وملازمین کو بروقت تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی سے بھی قاصر ہے نومبر کے مہینے کی تنخواہیں رواں ماہ کے اختتام تک ادا نہیں کی جاسکی ہیں۔

04

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی انتظامیہ اپنے ریونیو ہدف کو حاصل کرنے کے بجائے سارا انحصار سندھ حکومت سے مختلف مدوں میں ملنے والی گرانٹ پر کرنے لگی ہے اور سندھ حکومت بھی اپنے طے شدہ معاہدے کے تحت بلدیہ عظمیٰ کو بروقت رقم ادا کرنے کے بجائے ہر ماہ اپنی منشا کے مطابق رقم ادا کرتی ہے جو رقم ادا کی جاتی ہے اس پر بھی بلدیہ عظمیٰ کی انتظامیہ کو تحفظات ہیں، بلدیہ عظمیٰ کی انتظامیہ کا کہنا ہے اس کو طے شدہ شیئر نہیں مل رہا ہے، ذرائع نے بتایا کہ ایک طرف تو بلدیہ عظمیٰ کا مالی بحران ہے جس کے باعث وہ اپنے ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن تک بروقت ادا کرنے سے قاصر ہے.

شہر میں ترقیاتی سرگرمیوں کے ساتھ ادارے کے روز مرہ کے امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں جبکہ دوسری طرف اس ادارے کے افسران کی عیاشیوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ ماہ بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ فنانس کے افسران وملازمین کو تقریباًً ایک کروڑ روپے اعزازیے کے نام پر تقسیم کردیے گئے جس پر تنخواہوں سے محروم فاقہ کشی کاشکار ملازمین نے بہت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ فنانس کے افسران نے اعزازیے کے نام پر ایک کروڑ روپے کی رقم ہڑپ کرکے انتہائی حد تک سفاکی اور بے رحمی کا مظاہرہ کیا ہے، بعض ملازمین نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ جو لوگ اپنی تنخواہوں پر انحصار نہیں کرتے جن کے ذرائع آمدنی ''کچھ اور'' ہوتے ہیں ان کو اس بات کا کوئی اندازہ تک نہیں، تنخواہوں پر گزارہ کرنے والوں کو اگر وقت پر تنخواہ نہ ملے ان کے گھر میں کیا صورتحال پیدا ہوجاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں