چین کی ایک بار پھر بھارت کی نیوکلئیر سپلائر گروپ میں شمولیت کی مخالفت

بھارت کے مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دلوانے کے معاملے پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے ، چینی وزارت خارجہ


ویب ڈیسک December 12, 2016
بھارت کے مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دلوانے کے معاملے پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے ، چینی وزارت خارجہ فوٹو : فائل

چین نے بھارت کی مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دلوانے اور نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت کی ایک بار پھر مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ان دونوں معاملات پر مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاں تک بھارت کا نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت اور مولانا مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالوانے کا تعلق ہے تو چین کا ان دنوں معاملات پر وہی پرانا موقف ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اس سے قبل بھی چین نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت کے حوالے سے بھارت کی مخالفت کرتے ہوئے اسے دوٹوک جواب دے چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں