بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کی طبیعت بگڑ گئی

کرینہ کپور خان 8 ماہ سے حاملہ ہیں اور رواں ماہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔


ویب ڈیسک December 12, 2016
کرینہ کپور خان 8 ماہ سے حاملہ ہیں اور رواں ماہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے: فوٹو: فائل

بالی ووڈ میں اداکارہ کرینہ کپور کا بلڈ پریشر بڑھ جانے سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور 8 ماہ سے حاملہ ہیں اور رواں ماہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جب کہ ان کے والد رندھیر کپور کی جانب سے 20 دسمبر کو نئے مہمان کی آمد کی نوید سنائی گئی ہے لیکن اب اداکارہ کی اچانک طبیعت بگڑگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپورکا بلڈ پریشر بڑھ جانے کے باعث اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی جس پر سیف علی خان انتہائی پریشان ہوگئے اور آدھی رات کو ہی اسپتال سے نرس کوبلایا گیا تاہم مختلف ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز نے اداکارہ کے ہاں کبھی بھی بچے کوجنم دینے کی نوید سنادی ہے جب کہ دوسری جانب اداکارہ کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے بھی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ ادکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی 2012 میں شادی ہوئی تھی جب کہ یہ سیف علی خان کی دوسری شادی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |