ون ڈے سے ریٹائرمنٹ سچن ٹنڈولکر کو سابق کرکٹرز کا خراج تحسین

سچن ٹنڈولکر نے جس طرح جس طرح انھوں نے 23 برس تک دنیائے کرکٹ پر راج کیا وہ ان ہی کا خاصہ ہے۔


Sports Desk December 24, 2012
ٹنڈولکر انگلینڈ کیخلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں کوئی غیرمعمولی پرفارمنس دینے میں ناکام رہے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بھارتی ریکارڈ ساز بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے اتوار کو ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

وہ انگلینڈ کیخلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں کوئی غیرمعمولی پرفارمنس دینے میں ناکام رہے تھے،سابق پلیئرز نے انھیںبھرپور ون ڈے کیریئر گذارنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے، سابق آسٹریلوی کپتان اور ان کے ہم عصررکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ ٹنڈولکر حیران کن کرکٹر ہیں، ان کے ریکارڈز کی جانب دیکھیں تو یقین نہیں آتا، جس طرح انھوں نے 23 برس تک دنیائے کرکٹ پر راج کیا وہ ان ہی کا خاصہ ہے، کرشنم اچاری سری کانت کا کہنا ہے کہ ٹنڈولکر کے ریکارڈز کبھی نہیں ٹوٹ سکتے، میرے لیے ان کا فیصلہ سرپرائز رہا، لیکن وہ بدستور ون ڈے پر بلند مقام پر تھے، مجھے پورا یقین ہے وہ ٹیسٹ کرکٹ کو بھی اسی طرح بلند مقام پر چھوڑیں گے، وہ آسٹریلیا کیخلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

سارو گنگولی نے کہا کہ میرے خیال میں وہ ابھی اس فارمیٹ میں بھی کھیل جاری رکھ سکتے تھے، لیکن یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے اور درست ہی ہوگا، مجھے ان کے فیصلے سے کوئی حیرت نہیں ہوئی ، انھوں نے اپنے لیے جو بہتر سمجھا وہ کیا، ہربھجن سنگھ نے بھی ساتھی کرکٹر ٹنڈولکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ماسٹر، 463 میچز، 23 برس، 18426رنز۔۔ حیران کن پرفارمنس، میرے خیال میں ان اعداد کی ہمسری شاید ہی کوئی کرسکے، میں سچن کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں