باکسرعامر خان کے والدین نے بہو فریال کے الزامات پرخاموشی توڑ دی

فریال جھوٹی ہیں، ہم نے انھیں نہ کبھی مارا اور نہ کچھ کہا، والدعامرخان


ویب ڈیسک December 12, 2016
فریال جھوٹی ہیں، ہم نے انھیں نہ کبھی مارا اور نہ کچھ کہا، والدعامرخان.۔ فوٹو:فائل

LANDI KOTAL: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے والدین نے خاموشی توڑ دی اور بہو کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا جواب دے دیا۔

باکسر عامر خان اہلیہ اور والدین کے درمیان ہونے والی چپقلش میں پس کر رہ گئے اور اب تک گھریلو رسہ کشی پر خاموش ہیں تاہم عامر خان کے والدین نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ فریال جھوٹی ہیں انہیں کبھی نہیں مارا جب کہ باکسر کی والدہ نے روتے ہوئے کہا کہ فریال کو میں نے محبت سے کہا کہ دوپٹہ لے لیا کرو لیکن اس نے جب بات نہیں مانی تو اسے کہنا چھوڑ دیا تاہم یہ کہنا غلط ہے کہ ہم نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ وہ ہماری بات سنتی کب ہے۔



باکسر عامر خان کے والد نے کہا کہ فریال نے تشدد کا الزام لگایا ہے تو اس کا ثبوت کہاں ہے، انہوں نے پولیس میں رپورٹ کیوں نہیں کی اور اسپتال سے ٹیسٹ کیوں نہیں کرایا، فریال جھوٹی ہیں، ہم نے انھیں نہ کبھی مارا اور نہ کچھ کہا۔

واضح رہے کہ باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال نے ٹوئٹر پر سسرال والوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُس کی نندیں ، ساس اورسسر ذہنی ٹارچر کرتے اور مارتے ہیں اور اپنی مرضی کے کپڑے پہننے کی بھی اجازت نہیں دیتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں