دورہ نیوزی لینڈانگلینڈ نے کیون پیٹرسن کو آرام دیدیا

انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈنے آئندہ برس ہی فروری میں دورئہ آسٹریلیا کیلیے 15رکنی انگلش لائنزاسکواڈ کا بھی اعلان کردیا۔


Sports Desk December 24, 2012
کیون پیٹرسن نیوزی لینڈ کیخلاف محدود اوورز کی سیریز نہیں کھیلیں گے۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ نے آئندہ برس فروری میں دورئہ نیوزی لینڈ میں کیون پیٹرسن کوآرام دے دیا۔

اسٹار بیٹسمین کوکیویز کےخلاف ون ڈے اور ٹی20 کے اعلان کردہ اسکواڈز میں شامل نہیں کیاگیا، گریم سوان بھی صرف ون ڈے میچز کیلیے منتخب کیے گئے ہیں، مختصرفارمیٹ میں قیادت کیلیے اسٹورٹ براڈ ایڑی کی انجری سے نجات پانے کے بعد واپس آجائیں گے، جیمز اینڈرسن اورجوناتھن ٹروٹ بھی ایک روزہ مقابلوں کیلیے کیوی دیس جائینگے، اسکے علاوہ انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈنے آئندہ برس ہی فروری میں دورئہ آسٹریلیا کیلیے 15رکنی انگلش لائنزاسکواڈ کا بھی اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے نیشنل سلیکٹر جیوف ملرنے آئندہ برس دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیلیے ٹیموں کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آئندہ موسم سرما میں جن کھلاڑیوں کو منتخب نہیں کیا ہے اس کا مقصد پلیئرز پر دبائو کو مساوی رکھنا ہے تاکہ انگلش ٹیم ہمہ وقت تروتازہ محسوس ہو، اس فیصلے کے بعد کیون پیٹرسن نیوزی لینڈ کیخلاف محدود اوورز کی سیریز نہیں کھیلیں گے جبکہ تجربہ کار اسپنر گریم سوان کو بھی صرف ون ڈے میچز میں موقع دیا جائیگا۔

06

اسی کے ساتھ فروری میں آسٹریلیا کے دورے کے لیے 15 پلیئرز کا انتخاب کیاگیا ہے تاکہ ہمارے پلیئرز ان ممالک کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوجائیں اور پھر ہمیں 2015 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈز بناتے ہوئے کوئی دشواری پیش نہیں آئے، نیوزی لینڈ سے انگلینڈ کی ون ڈے سیریز 17 فروری کو ہیملٹن میں شروع ہوگی، جس کے لیے انگلش ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔ الیسٹرکک ( کپتان )، جیمز اینڈرسن، جونی بیراسٹو، ای ین بیل، ٹم بریسنن، اسٹورٹ براڈ، جوز بٹلر، اسٹیون فن، کریگ کیسویٹر، ایون مورگن، سمت پٹیل، گریم سوان، جیمز ٹریڈویل اور جوناتھن ٹروٹ۔

کیویز کیخلاف ٹی 20 میچز کے لیے انگلش ٹیم کی قیادت ایک مرتبہ پھر اسٹورٹ براڈ کے سپرد کردی جائے گی اور انھیں بیراسٹو، بریسنن، ڈینی برگز، بٹلر، جیڈڈیرن بیچ، اسٹیون فن، الیکس ہالز، مائیکل لیمب، اسٹورٹ میکر، ایون مورگن، سمت پٹیل، جیمز ٹریڈ ویل اور لیوک رائٹ کا ساتھ میسر ہوگا۔ آسٹریلیا دورے کے لیے انگلش لائنز اسکواڈ میں جوئے روٹ (کپتان )،گرے بیلنس، اسکاٹ بروتھ وک، ڈینی برگز، ورون چوپڑا، متیھیو کولز، بین فوئکس، الیکس ہالز، جیمز ہیرس، سیمون کیریگان، ٹوبی رولینڈ جونز، بین اسٹوکس، جیمز ٹیلر، ریسی ٹوپلے اور کرس رائٹ موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں