بشیر احمد بلور کی شہادت پر مختلف تنظیموں کا اظہار رنج و غم

بشیر احمد بلور نے ظالم کے آگے سر جھکانے کے بجائے سر کٹوا دیا


Numainda Express December 24, 2012
عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام، بشیر بلور کی شہادت پر ان کے ایصال ثواب کیلیے منعقدہ ایک تعزیتی اجلاس میں مرکزی نائب صدر اورنگزیب خان، ضلعی صدر جاوید خان موجود ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

حیدرآباد میںمختلف سیاسی تنطیموں کے نمائندوں نے اے این پی کے سینئر رہنماء و صوبائی وزیر بشیر احمد بلور سمیت 9 افراد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

مسلم لیگ نون کے ڈویژنل صدر خالد عزیز آرائیں اور ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات جمال عارف سہروردی نے کہا ہے کہ بشیر احمد بلور ایک نڈر اور بیباک انسان تھے جنھوں نے آخر دم تک دہشت گردوں کا پامردی سے مقابلہ کیا۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے ضلعی صدر چوہدری نظام الدین آرائیں، عبدالطیف قریشی، دودو جتوئی، عرفان قاضی، ماجد خاصخیلی، آصف تنیو نے کہا کہ بشیر بلور کی شہادت رنگ لائے گی اور تاریخ انھیں ہمیشہ ایک بہادر انسان کی حیثیت سے یاد رکھے گی۔

01

پی ٹی آئی کے رہنماء و سابق رکن سندھ اسمبلی محمد عثمان کینڈی نے کہا کہ بشیر بلور نے دہشت گردوں کے سامنے سر جھکانے کے بجائے سر کٹوادیا۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی نائب صدر اکرم علی خان اور ضلعی جوائنٹ سیکرٹری نواب خان باجوڑی نے کہا کہ بشیر بلور کی شہادت، اے این پی کا ہی نقصان نہیں بلکہ ملک و ملت کا بہت بڑا نقصان ہے۔ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہمنائوں نے بشیر بلور کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پختون قوم کے افراد کو چُن چُن کر مارا جا رہا ہے۔

ان رہنماوں کا کہنا تھا کہ بشیر احمد بلور کی شہادت پاکستانی قوم کو پکار رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ زندہ رہو تو حضرت امام حسین کی طرح اور شہادت پائو تو حضرت امام حسین کی طرح لیکن ظالم کے سامنے سر نہ جھکانا بلکہ کٹوا دینا اور بلور شہید نے اس کو سچ کر دکھایا اور صوبہ خبیر پختون خواہ کا نام دنیا بھر میں اونچا کر دکھایا۔ ان رہنماوں نے بشیر احمد بلور اور دیگر شہید ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت کی اور قاتلوں کی فوری گرفتار کا مطالبہ بھی کیا۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ نون ضلع حیدرآباد کے اجلاس میں بشیر احمد بلور کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |