پنجاب میں سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیزمسلسل تیسرے روز بھی بند

سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیزبند ہونے کی وجہ سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے


ویب ڈیسک December 13, 2016
انڈورز بند کرنے سے ہماری شنوائی نہ ہوئی تو ہم ایمرجینسی بھی بند کرسکتے ہیں، وائے ڈی اے: فوٹو: فائل

RAWALPINDI/ ISLAMABAD: پنجاب میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لئے جاری احتجاج کے باعث صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز مسلسل تیسرے روز بھی بند ہیں جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں کے آؤٹ ڈور پیشنسٹس وارڈز آج مسلسل تیسرے روز بھی بند ہیں جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہڑتال کے باعث جناح اسپتال، جنرل اسپتال، چلڈرن اسپتال، گنگارام اسپتال، میو اسپتال، ڈی مونٹ اسپتال، لیڈی ایچیسن اسپتال، لیڈی ویلنگٹن اسپتال سمیت تمام سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیزبند ہیں۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اوپی ڈیز کے حوالے کوئی بھی کچھ آگاہی فراہم نہیں کررہا ہے کہ ہم علاج معالجے کے لیے کہاں جائیں۔

اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہم اوپی ڈیزبند کرنے پر مجبورہیں کیونکہ حکومت ہمارے مطالبات ماننے کے بجائے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ وائے ڈی اے کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک او پی ڈیز میں کام شروع نہیں کیا جائے گا، اگر حکومت کی جانب سے روایتی ہٹ دھرمی جاری رہی تو اگلے مرحلے میں اسپتالوں کے وارڈز اور ایمرجنسی میں بھی کام بند کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں