سیف علی خان کی بیٹی اپنی پہلی فلم میں ہریتھک کی ہیروئین بنیں گی
کرن ملہوترا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 2017 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی
سیف علی خان اورامرتا سنگھ کی بیٹی سارہ خان کی بالی ووڈ میں انٹری کے چرچے کافی عرصے سے ہورہے ہیں اوراب وہ اپنی پہلی فلم میں ہریتھک روشن کے ساتھ ڈیبیو کرتی نظرآئیں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کی بیٹی سارہ خان بالی ووڈ میں انٹری کی خواہشمند تھیں جس کے بعد مختلف ہدایت کاروں کی جانب سے ان کے ڈیبیو کے لیے خبریں گردش کررہی تھی جب کہ سب سے زیادہ پروڈیوسراور ہدایت کارکرن جوہرکا نام سامنے آرہا تھا لیکن اب سارا علی بالی ووڈ ہدایت کارکرن ملہوترا کی کامیڈی فلم میں اداکارہریتھک روشن کے ہمراہ جلوہ گرہوں گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سیف کی بیٹی سارا فلم انڈسٹری میں انٹری کیلیے تیار
ہدایتکارکرن ملہوترا نے اپنی کامیڈی فلم کا نام اوردیگراداکاروں کے نام تاحال فائنل نہیں کیے ہیں جب کہ فلم اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔