پیپلز پارٹی سندھ کے مفاد کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گی غلام علی نظامانی

مخالفین کی جانب سے بلدیاتی نظام کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے،آئندہ انتخابات پی پی جیتے گی


Express News Desk December 24, 2012
بدین ضلع کو ترقی دلانے کیلیے وزیر اعظم پاکستان سے خصوصی پیکج لیا گیا ہے جس سے 130 گاؤں میں بجلی اور گیس کی اسکیمیں مہیا کی گئی ہیں. فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی غلام علی خان نظامانی نے کہا ہے کہ سندھ میں مخالفین کی جانب سے بلدیاتی نظام کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے جبکہ پی پی پی ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی جس سے سندھ کو نقصان پہنچے یہی وجہ ہے کہ آج بھی عوام پی پی پی کے ساتھ ہے اور آئندہ عام انتخابات میں پی پی پی ماضی کے مقابلے میں بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدین کے مختلف گاؤں میں وزیر اعظم کی جانب سے ضلع کے لیے دیے گئے پیکج کے تحت بجلی کی اسکیموں کی افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ یوم ثقافت پر سندھی قوم اپنی خوشی کااظہار کر کے ایک دوسرے کو مبارک باد دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے مفادات اور سندھ کی خوشحالی اور عوام کے فائدے کیلیے جو قربانیاں شہید ذوالفقار علی بھٹو سے شہید بینظیر بھٹو تک پی پی نے دیں وہ کوئی بھی نہیں دے سکتا۔آصف علی زرداری اور چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی مدبر قیادت میں پی پی پی کی حکومت 5سال پورے کریگی اور آئندہ حکومت بھی پی پی پی کی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ بدین ضلع کو ترقی دلانے کیلیے وزیر اعظم پاکستان سے خصوصی پیکج لیا گیا ہے جس سے 130 گاؤں میں بجلی اور گیس کی اسکیمیں مہیا کی گئی ہیں جس پر تقریباً ایک ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ پی پی پی حکومت نے نہ صرف ترقیاتی کام کروائے ہیں اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو روزگار کے مواقع اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، بیواہ خواتین کو مالی معاونت بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور وفاقی حکومت نے ملکر سیلاب متاثرین کی مدد کی اور بحالی کے کام پر کثیر رقم خرچ کی، 25 دسمبر کو صدر آصف علی زرداری کے ہالا کے دورے کے موقع پر وہ بدین ضلع کے نوجوانوں کیلیے نوکریوں کی بات کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں