عوام کو طاقت کے ذریعے ملک بچانا ہوگا مجلس وحدت المسلمین

5 برسوں سے مفاہمتی پالیسی کے نام پر سودے بازی کی جارہی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری


Nama Nigar December 24, 2012
ملک بچانے کے لیے عوام کو باہر نکلنا ہوگا اور اپنی طاقت کے ذریعے تمام اداروں کو اپنے دائرہ کار میں لانا ہوگا. فوٹو: فائل

مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے عیدگاہ گرائونڈ میں جلسہ عام اور مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے قیام سے آج تک ملک میں ایسا نظام حکومت رائج ہے جس میں عوامی مفادات کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔

پاکستان میں باصلاحیت لوگوں کو سولی پر چڑھایا گیا، انھوں نے کہاکہ آج ملک میں مذہب کے نام پر لوگوں کو لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے، پاکستان میں مذہبی ٹارگٹ کلنگ کے نام پر مذہب کا لبادہ اوڑھ کر ایک دہشت گرد گروہ لوگوں کا قتل عام کررہاہے، 5 برسوں سے ملک میں مفاہمت کی پالیسی کے نام پر سودے بازی کی جارہی ہے، موجودہ پی پی حکومت اپنے سابقہ ادوار کی سب سے کمزور حکومت ہے۔

03

سندھ میں بلدیاتی نظام کے مسئلے پر عوام کے نقطہ نظر کو پس پشت ڈال کر سیاسی جماعت کے سامنے حکومت نے سر جھکا لیا جس سے آئندہ الیکشن میں سب سے زیادہ نقصان پی پی کو ہوگا اور لوگ ان کو ووٹ نہیں دیں گے، انھوں نے کہاکہ ملک بچانے کے لیے عوام کو باہر نکلنا ہوگا اور اپنی طاقت کے ذریعے تمام اداروں کو اپنے دائرہ کار میں لانا ہوگا، فوج سمیت کسی بھی ادارے میں کسی بھی افسر کی ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہیے، انھوں نے کہاکہ ہم پاکستان کے عوام کو بیدار کرنے اور نفرتیں مٹانے کے لیے نکلے ہیں اس سلسلے میں 13 جنوری کو لیاقت باغ راولپنڈی اور 24 مارچ کو حیدرآباد میں جلسہ عام منعقدہوںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں