ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کے کھاد زرعی ادویہ کی دکانوں پر چھاپے

مختلف دکانوں سے کھاد، ادویہ کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوادیے، غیر معیاری ہونے پر کارروائی کی جائے گی، نثار احمد شیخ


Nama Nigar December 24, 2012
ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ضلع بھر میں قائم تمام زرعی ادویہ کی دکانوں سے ادویہ کے نمونے لے کر چیکنگ کے لیے لیبارٹری بھجوائے جائیں گے. فوٹو: فائل

جعلی و غیر معیاری ادویہ کی فروخت کی شکایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کا ٹیم کے ہمراہ کھاد و زرعی ادویہ کی دکانوں پر چھاپے، دکانداروں میں کھل بلی مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نثار احمد شیخ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالمجید مجیدانو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لکھی بوزدار کے ہمراہ زرعی ادویہ اور کھاد کی دکانوں پر چھاپے مارے اور مختلف دکانوں سے جعلی و غیر معیاری ادویہ کی فروخت کی شکایت پر ادویہ کے نمونے لے کر لیبارٹری بھیج دیے۔ نثار احمد شیخ نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ مختلف زمینداروں و کسانوں کی جانب سے ٹنڈوالٰہیار میں دکانوں پر کھاد اور ادویہ جعلی وغیر معیاری فروخت کی شکایت موصول ہورہی تھیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے دکانوں پر اچانک چھاپے مارے ہیں اور مذکورہ دکانوں سے ادویہ اور کھاد کے نمونے حاصل کرکے فوری طور پر لیبارٹری کو بھیج دیے گئے ہیں۔

04

اگر لیبارٹری نے انھیں غیر معیاری قرار دیا تودکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کراکے جیل بھجوا دیا جائے گا۔ نثار احمد شیخ نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران ہمارے ٹیم کے ہمراہ آبادگار بورڈ کا ممبر بھی موجود تھا، ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ضلع بھر میں قائم تمام زرعی ادویہ کی دکانوں سے ادویہ کے نمونے لے کر چیکنگ کے لیے لیبارٹری بھجوائے جائیں گے، غیر معیاری رزلٹ آنے کی صورت میں انھیں قانون کے کٹہرے تک پہنچایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں