پاکستان ریلویز نے چین سے خریدی گئی 132بوگیاں حاصل کرلیں

76 بوگیاں پرزوں کی صورت میں مل چکی جنہیں اسلام آباد میں اسمبل کیا جائے گا


APP December 24, 2012
تیار حالت میں ملنے والی 56بوگیاں لاہور اور کراچی کینٹ کے درمیان چلنے والی قراقرم ایکسپرس وے ٹرین میں استعمال ہو رہی ہیں۔ فوٹو: فائل.

پاکستان ریلوے نے چین سے خریدی گئی 132بوگیاں حاصل کرلیں۔

مجموعی طور پر چین سے مختلف قسم کی 202کوچز خریدی گئی تھیں۔ جن میں سے 56 تیار حالت میں مل چکی ہیں جبکہ باقی 76بوگیاں اسمبل کر دی جائینگی۔ سرکاری ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ ریلوے سسٹم میں بہتری کیلیے چین سے خریدی گئی 132کوچز حاصل کرلی گئیں جبکہ تیار حالت میں ملنے والی 56بوگیاں لاہور اور کراچی کینٹ کے درمیان چلنے والی قراقرم ایکسپرس وے ٹرین میں استعمال ہو رہی ہیں۔

06

ذرائع نے کہا کہ 76بوگیاں مکمل طور پر پرزوں کی صورت میں مل چکی ہیں جسے کیرج فیکٹری اسلام آباد میں اسمبل کر دیا جائیگا۔ اس کے علاوہ باقی ماندہ 70بوگیاں بھی مکمل پرزوں کی صورت میں بحری جہازوں کے ذریعے پاکستان منتقل کردی جائینگی۔ ذرائع نے کہا کہ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 15.889 ارب روپے کی لاگت سے چین سے 202کوچز خریدنے کی منظوری دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔