2024

نئی تجارتی پالیسی کا باضابطہ اعلان وزیرتجارت آج کرینگے

برآمدات کا ہدف 95ارب ڈالر مقرر،بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دیا جائے گا


INP December 24, 2012
نئی تجارتی پالیسی کی منظوری کے بعد وزیر تجارت مخدوم امین فہیم آج نئی تجارتی پالیسی کا باقاعدہ اعلان کرینگے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی طرف سے نئی تجارتی پالیسی کی منظوری کے بعد وزیر تجارت مخدوم امین فہیم آج نئی تجارتی پالیسی کا باقاعدہ اعلان کرینگے۔

نئی تجارتی پالیسی میں بھارت کو تجارت کے لیے پسندیدہ ترین ملک قرار دینے کے ساتھ ساتھ کئی مراعات کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نئی تجارتی پالیسی میں برآمدت کا ہدف 95ارب ڈالرز مقرر کیا گیاہے جبکہ سبسڈی اور مراعات کی مد میں 300 ملین ڈالرز کی رقم رکھی جائے گی۔

08

چھوٹی صنعتوں، تجارتی اور غیر روایتی اشیا کی برآمد بڑھانے کے لیے مارک اپ پر4 فیصد سبسڈی دی جائے گی، ایگریکلچر پروسیسنگ زونز بنائے جائیں گے اور بلوچستان، گلگت بلتستان اور چھوٹے علاقوں کی غیر روایتی اشیا کی برآمد کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں