لانڈھی نفسیاتی مریضہ ماں نے بیٹی کو قتل کردیا

ملزمہ امبر گرفتار، آلہ قتل برآمد ،وقوعہ کے وقت شوہر گھر پر موجود نہیں تھا ،پولیس.

ملزمہ امبر گرفتار، آلہ قتل برآمد ،وقوعہ کے وقت شوہر گھر پر موجود نہیں تھا ،پولیس. فوٹو : فائل

لانڈھی میںماں نے اپنی 6 سالہ سگی بیٹی کو تیز دھار آلے قتل کردیا جبکہ پولیس نے خاتون ملزمہ کو گرفتار کر کے آلے سے قتل برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لانڈھی 36/B گلی نمبر 26 مکان نمبر 7 میں رہائش پذیر خاتون امبر زوجہ عامر شاہ نے اپنی 6 سالہ سگی بیٹی اربش دختر عامر شاہ کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا جس کی طلاع محلے دار عارف نامی شخص نے مدد گار 15پولیس کو دی،لانڈھی پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون امبر ولداسلام الدین کو گرفتار کر کے آلہ قتل (چھری) بر آمد کر لی ، جبکہ بچی کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال پہنچادی۔




پولیس کے مطابق ملزمہ خاتون نے اپنی بیٹی کا قتل اس وقت کیا جب شوہر گھر سے باہر تھا، ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون نفسیاتی مریضہ ہے جبکہ ملزمہ خاتون جادو ٹونے پر بھی یقین رکھتی ہے اور خود بھی کیا کرتی تھی،قتل کی جانے والی بچی گھر میں دوسرے نمبر پر تھی، پولیس کے مطابق ملزمہ کا شوہر کورنگی میں ایک دکان پر سیلز مین ہے۔
Load Next Story